Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی، لبنانی مشترکہ اعلامیہ جاری، تعاون پر زور

,لبنان سے سعودی عرب کو بر آمدات کی بحالی میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لیا جائے گا‘ ( فوٹو: واس)
سعودی عرب اور جمہوریہ لبنان نے تعاون کو مضبوط بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر اہم معاملات کے حوالے سے موقف کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے لبنانی صدر جوزف عون کے دورہ سعودی عرب اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق دونوں ممالک نے طائف معاہدے کے مکمل نفاذ، متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد، ریاست کی مکمل خودمختاری کو پورے لبنانی علاقے پر لاگو کرنے، اسلحہ کو صرف لبنانی ریاست کے تحت رکھنے، لبنانی فوج کے قومی کردار کی تصدیق، اس کی حمایت کی اہمیت اور قابض اسرائیلی فوج کے لبنانی علاقوں سے مکمل انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
فریقوں نے لبنان سے سعودی عرب کو برآمدات کی بحالی میں حائل رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور سعودی شہریوں کو لبنان سفر کرنے کی اجازت دینے کے لیے ضروری اقدامات پر غور کرنے پر اتفاق کیا ہے۔
فریقوں نے لبنانی معیشت کی بحالی اور اس کے موجودہ بحران سے نکلنے کی ضرورت پر اتفاق کیا اور شفافیت کے اصولوں کے مطابق لازمی قوانین کے نفاذ کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر مطلوبہ اصلاحات کے آغاز پر زور دیا ہے۔
 

شیئر: