Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے بیشتر علاقوں میں جمعے تک بارش کا الرٹ

بیان میں کہا گیا کہ درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری دفاع مملکت کے بیشتر علاقوں میں جمعے تک بارش کے حوالے سے الرٹ جاری کیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں مکہ، ریاض، مدینہ، تبوک، حائل، قصیم، الشرقیہ، حدود الشمالی، الجوف، الباحہ اور عسیر شامل ہیں۔
بیان میں  کہا گیا کہ ان علاقوں میں درمیانے درجے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
 محکمہ شہری دفاع نے بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا اور کہا کہ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھیں۔
’سیلاب والے مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات کے قریب نہ جائیں۔ ایسے مقامات پر جہاں پانی کا پانی جمع ہوجاتا ہے تیراکی سے گریز کیا جائے‘۔
شہری دفاع کا کہنا ہے ’بارش کے دوران سوشل میڈیا سمیت مختلف ذرائع ابلاغ کے توسط سے جاری کی جانے والی ہدایات کی پا بندی کی جائے‘۔

شیئر: