Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جسٹن بیبرکا ہم شکل پاکستانی نوجوان

کراچی ...عالمی شہرت یافتہ گلوکار جسٹن بیبر سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان عمر خلیل کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ اس سے قبل ہندوستانی کرکٹر ویراٹ کوہلی کے ہم شکل کی کراچی میں موجودگی کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر شہرت حاصل کی تھی۔ اب جسٹن بیبر کا ہم شکل راولپنڈی کا رہائشی نوجوان عمر خلیل لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ عمر خلیل نے ہندوستانی اخبار کو انٹرویو میں بتایا کہ قریبی دوست نے سب سے پہلے جسٹن بیبر سے مشابہت کا نوٹس لیا پھر دیگر افراد نے بھی انہیں اس بات کا احساس دلایا کہ وہ جسٹن بیبر جیسے دکھائی دیتے ہیں۔عمر خلیل نے اپنی اور جسٹن بیبر کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ تصاویر میں عمر خلیل نے جسٹن کی طرح حلیہ بنایا ہوا ہے۔ ان ، تصاویر کو دیکھ کر دونوں میں فرق کرنا مشکل ہے۔
 

 

شیئر: