Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

عزا کے دوسرے دن باپ نے بیٹے کے قاتل کو معاف کردیا

مقتول کے باپ نے معافی کا اعلان کرتے ہوئے برداشت اور صبر کے اعلیٰ ترین معانی کو مجسم کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں قتل کے مقدمات میں سب سے تیز معافی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں اتوار کی شام شیخ عیضہ بن جابر السوعدی السفیانی نے اللہ کی رضا کے لیے اور بغیر کسی معاوضے کے اپنے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقتول کے باپ نے عزا کے دوسرے دن ہی معافی کا اعلان کرتے ہوئے برداشت اور صبر کے اعلیٰ ترین معانی کو مجسم کیا ہے۔
خیال رہے کہ یہ معافی قتل کے واقعے کے بعد سامنے آئی ہے جو رمضان کے پہلے دن پیش آیا تھا جس میں دو نوجوانوں کے درمیان جھگڑے کے نتیجے میں ایک کی جان چلی گئی تھی۔
مقتول کے والد نے معاف کرنے اور درگزر کرنے کا انتخاب کرکے اس مقدس مہینے میں اللہ کے ہاں اجر و ثواب کی امید کی ہے۔
معافی کےاس اقدام نے سوشل میڈیا پر وسیع پیمانے پر ردعمل پیدا کیا جہاں صارفین نے مقتول کے والد کی عظیم اخلاقی خوبیوں کو سراہا ہے۔
 

شیئر: