Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

رمضان میں بل ادا نہ کرنے پر بجلی کاٹنے پر پابندی

’ممنوعہ اوقات میں بجلی منقطع ہونے پر کمپنی صارف کو 500 ریال معاوضہ دینے کی پابند ہے‘ (فوٹو: سبق)
صارفین کے تحفظ کے لیے قائم کئے جانے والے ادارے نے کہا ہے کہ رمضان میں بجلی کمپنی بل ادا نہ کرنے پر صارفین سے کنکشن نہیں کاٹ سکتی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ادارے نے کہا ہے کہ ’بجلی کمپنی پر پابندی عائد ہے کہ وہ رمضان کے دوران کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی منقطع نہیں کرسکتی‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’اسی طرح سکولوں کے امتحان کے دنوں میں بھی بل کی ادائیگی نہ کرنے پر بجلی نہیں کاٹی جاسکتی‘۔
’بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی صورت میں دوپہر 12 بجے کے بعد سخت گرمی میں بھی بجلی کاٹنے پر پابندی ہے‘۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’یہ ممنوعہ اوقات ہیں جن میں کسی بھی وجہ سے صارف سے بجلی کا کنکشن نہیں کاٹا جاسکتا‘۔
’ممنوعہ اوقات میں بجلی منقطع ہونے پر بجلی کمپنی صارف کو 500 ریال معاوضہ دینے کی پابند ہے‘۔

شیئر: