Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی قیادت کو آذربائیجان اور کومو روس کے صدور کے مکتوب موصول

مکتوب کا تعلق دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیزاور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو بدھ کو آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اور جمہوریہ کومو روس کے صدرعثمان غزالی کے مکتوب موصول ہوئے ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مکتوب کا تعلق سعودی عرب اور آذربائیجان کے درمیان باہمی تعلقات ہے۔ 

 دوطرفہ تعلقات، انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے وزارت خارجہ کے دفتر میں آذربائیجان اور کومو رورس کے ہم منصب نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیے۔ 
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ، خطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر وزارت خارجہ کے انڈر سیکرٹری برائے سیاسی امور ڈاکٹر سعود الساطی بھی موجود تھے۔

 

شیئر: