Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مصری شہری نے گھروں سے زیورات چرائے دوسرے غیرملکی کو فروخت کردیے

پولیس نے ملزمان سے چرائے گئے زیورات اور نقد رقم برآمد کی ہے۔(فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں پولیس نے ایک مصری شہری کو گھروں میں لوٹ مار کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محکمہ امن عامہ سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا’ ملزم نے گھروں سے سونے کے زیورات چرائے اور انہیں ایک پاکستانی کو فروخت کیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’مصری شہری سے چرائے گئے زیورات اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔‘
زیر حراست ملزمان کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے ریاض ریجن کی پولیس نے ایک غیر ملکی کو عوامی مقام پر ہوائی فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔
 لبنانی شہری کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
واقعہ کی وڈیو بنانے اور اسے شوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شہری کے خلاف بھی کارروائی کی گئی۔

 

شیئر: