گارڈن رامسے مریم اشتیاق کی گھر کے بنے مکھن میں پکے تندوری چکن سے خوب متاثر ہوئے اور انہوں نے اسے تندوری چکن کے ساتھ مکمل انصاف قرار دیا۔
انسٹاگرام پر ’نیکسٹ لیول شو‘ میں اپنی سلیکشن کا اعلان کرتے ہوئے مریم اشتیاق نے لکھا کہ ’اس موقع پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتی ہوں، یہ ایک شاندار پلیٹ فارم پر اپنے جذبے کو دکھانے اور اپنی کمیونٹی کی نمائندگی کرنے کا ایک زبردست موقع ہے۔‘
وہ مزید لکھتی ہیں کہ ’میں یہاں آ کر بہت خوش ہوں اور دنیا کے سامنے پاکستانی کھانوں سے اپنی محبت کا اظہار کرنا چاہتی ہوں۔‘
مریم اشتیاق کون ہیں؟
مریم اشتیاق پاکستانی نژاد امریکی شیف اور انسٹاگرام انفلوئنسر ہیں۔ انسٹاگرام پر ان کے ساڑھے تین لاکھ کے قریب فالورز ہیں۔
فیس بُک پروفائل کے مطابق مریم اشتیاق نیویارک میں مقیم ہیں۔