Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جمعہ 21 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 279 روپے اور 46 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 279 روپے 36 پیسے تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر74 روپے 55 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 11 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 741 روپے 84 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 726 روپے 15 پیسے، کویتی دینار کی 905 روپے 51 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 76 روپے 69 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں جمعے کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 95 پیسے اور قیمت فروخت 281 روپے 45 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 74 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 74 روپے 85 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 75 روپے 95 پیسے اور قیمت فروخت 76 روپے 60 پیسے رہی۔

شیئر: