Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

61 ممالک میں 10 لاکھ افراد کو افطار کرایا جائے گا

’افطار پروگرام کے لیے مختص رقم کی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
وزارتِ اسلامی امور اور دعوت و ارشاد نے ’خادم حرمین شریفین إفطار پروگرام‘ کے تحت رمضان المبارک میں 61 ممالک میں 10 لاکھ افراد کو روزہ افطار کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ عبد اللطیف آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے  شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے دنیا بھر میں ضرورت مندوں کی مدد اور اسلام و مسلمانوں کی خدمت کے لیے مسلسل حمایت اور کوششوں کو سراہا ہے۔
وزارت نے بتایاہے کہ ’افطار پروگرام کے لیے مختص رقم کی منتقلی کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں جو مذہبی اتاشیوں کے دفاتر، ثقافتی مراکز اور دعوت و ارشاد کے ذیلی اداروں کے تعاون سے کیے گئے ہیں‘۔
 

شیئر: