Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی عرب کے 6 ریجنوں میں بارش کا امکان

’مکہ مکرمہ، طائف اور دیگر میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ جدہ تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ملک کے 6 ریجنوں میں آج بدھ کو بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، ریاض اور دیگر میں تیز ہوا اور گرد و غبار کے علاوہ بالائی علاقوں میں دھند رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جموم، الکامل، طائف اور دیگر میں ہلکی بارش ہوگی جبکہ جدہ، رابغ اور خلیص میں ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوا کا بھی امکان ہے‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’الحناکیہ میں مطلع أبر آلود ہے اور گرج چمک ہوگی جبکہ بعض علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’اسی طرح ریاض ریجن کے شہروں وادی الدواسر، الافلاج، السلیل، الحریق اور الخرج میں گرد آلود تیزہوا چلے گی اور بعض علاقوں میں ہلکی بارش ہوگی‘۔

شیئر: