Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ: ’کھیل میں غصہ پرفارمنس دکھا کر ظاہر کرنا چاہیے‘

میتھیو بریٹزکی نے ٹف ٹائم دیتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کو باونڈیرز لگائی (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین جاری سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ سے کچھ ایسے مناظر سامنے آئے ہیں جن سے بظاہر محسوس ہوتا ہے کہ پاکستانی کھلاڑی عدم برداشت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔
بدھ کو کراچی میں سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف مقررہ 50 اوورز میں 353 رنز کا پہاڑ کھڑا کردیا۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے کپتان ٹیمبا باووما 82، میتھیو بریٹزکی 83 اور ہینرک کلاسن 87 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
میتھیو بریٹزکی نے شاہین شاہ آفریدی کو باونڈیرز لگائیں تو پاکستانی فاسٹ بولر دباؤ میں نظر آئے۔
ایک موقعے پر رنز کے لیے دوڑتے ہوئے میتھیو بریٹزک اور شاہین آفریدی کا کندھا ٹکرا گیا۔
اسی طرح سے جنوبی افریقہ کی اننگز کی اوپننگ کرنے والے کپتان ٹیمبا باواما بھی کافی دیر تک کریز پر جمے رہے۔ 
ٹیمبا بووما جب رن آؤٹ ہوئے تو خوش دل شاہ نے دوڑتے ہوئے بظاہر ان کا راستہ روکا اور غصے سے بازو دکھایا۔
پاکستانی کھلاڑیوں کے اس رویے کو شائقین کرکٹ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
رچرڈ کیٹل بروک نے ٹیمبا باووما کو بازو دکھانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستنانی کھلاڑیوں کے ٹیمبا باووما کے ساتھ رویے کو جنوبی افریقی بیٹرز نے سیریس لے لیا ہے۔‘ 
نعیما بنجامین نامی اکاؤنٹ نے لکھا کہ ’کے جی ربادا کو تو اب تک پابند کر دیا گیا ہوتا۔‘
 
عمر نامی صارف نے لکھا کہ ’جن لوگوں کے خیال میں یہ غصہ غیر ضروری ہے وہ بیٹھ کر چیس دیکھیں یا پوگو دیکھیں۔‘

اجالا رضا نامی صارف نے لکھا کہ ’اگر کھیل میں عدم برداشت کا ایک چہرہ ہوتا۔‘

ساج صادق نے لکھا کہ ’کھیل میں غصہ اچھی بات ہے لیکن اسے پرفارمنس دکھا کر ظاہر کرنا چاہیے۔‘

اسی طرح سے بابر اعظم نے جب آؤٹ ہوئے تو جنوبی افریقی بولرز نے انہیں بھی بازو دکھائے اور جشن منایا، اس پر عروج جاوید نامی صارف نے لکھا کہ ’لڑائی کر لو ابھی، بیٹنگ پھر کبھی کر لینا۔‘

شیئر: