Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب سیکیورٹی انڈیکس میں جی 20 ممالک میں سرفہرست

’92.6 فیصد افراد رات کے وقت چلنے کے دوران خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب جی 20 ممالک میں سیکیورٹی انڈیکس میں سرفہرست ہے جہاں 92.6 فیصد افراد رات کے وقت چلنے کے دوران خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ کامیابی سعودی عرب میں سیکیورٹی اور استحکام کو یقینی بنانے کے لیے کی جانے والی موثر کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
سعودی محکمہ شماریات کی سیکیورٹی انڈیکس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 92.6 فیصد افراد نے اپنے رہائشی علاقوں میں رات کے وقت اکیلے چلنے کے دوران خود کو محفوظ محسوس کرنے کا اظہار کیا ہے۔
سعودی عرب پائیدار ترقی کی رپورٹ میں بھی جی 20 ممالک میں سیکیورٹی انڈیکس میں پہلے ہے۔
سیکیورٹی انڈیکس سروے میں کئی ایسے اشاریئے شامل ہیں جو سعودی عرب میں اقتصادی، سماجی اور خاندانی پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہیں اور ان افراد کی شرح کا تعین کرتے ہیں جو اپنے رہائشی علاقوں میں رات کے وقت اکیلے چلنے پر خود کو محفوظ محسوس کرتے ہیں۔
محکمہ  شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے نتائج نے ان حکومتی اداروں کے کردار کو اجاگر کیا ہے جو سعودی عرب میں سیکیورٹی اور استحکام کے قیام میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

شیئر: