Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

منشیات کی سمگلنگ میں ملوث سرکاری ملازمین سمیت 19 افراد گرفتار

’منشیات کی سمگلنگ، فروخت اور منی لانڈرنگ میں ملوث تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے منشیات کی سمگلنگ اور اس کی فروخت میں ملوث تین مجرمانہ نیٹ ورک بے اثر کردیئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یہ نیٹ ورکس عسیر، جازان اور مشرقی ریجن میں منشیات کی سمگلنگ، فروخت اور دیگر علاقوں میں اس کی منتقلی میں ملوث تھے، اس کے علاوہ منشیات کی فروخت سے حاصل شدہ رقم کو منی لانڈرنگ کے ذریعے صاف کرنے میں بھی سرگرم تھے۔
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’کارروائی کے دوران ان مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث 19 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 5 کا تعلق وزارت داخلہ، 7 کا تعلق محکمہ زکاة، ٹیکس اور کسٹم اور 3 کا تعلق وزارت دفاع سے ہے‘۔
’ ان تمام افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا‘۔

 

شیئر: