Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ، 24 قیراط ایک گرام 344 ریال

ایک تولہ سونے کی قیمت 4015 ریال ہوچکی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی مارکیٹ میں جمعرات 6 فروری 2025 کو سونے کے نرخوں میں کمی واقع ہوئی۔
عالمی مارکیٹ میں بدھ کو ایک اونس سونے کے نرخ 2882.16 ڈالر تھے جبکہ جمعرات کو وہ کم ہوکر 2867.79 ڈالر فی اونس تک آگئے۔ اس کمی سے سعودی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے۔
تواصل کے مطابق جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 344.38 ریال ہوگئے۔ 22 قیراط کی قیمت 315.68 ریال تک آگئی۔
خلیجی اورعرب ممالک میں 21 قیراط کا سونا سب سے زیادہ استعمال ہوتا ہے اس کے نرخ فی گرام 301.33 ریال ہوگئے۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 258.28 ریال اور 14 قیراط کے نرخ 200.89 ریال رہے۔
مملکت میں جمعرات کو ایک اونس سونے کے نرخ 10715.14 ریال، ایک کلو سونے کے نرخ 3 لاکھ 44 ہزار 380 ریال اور ایک تولہ سونے کی قیمت 4015 ریال تک آگئی۔
 

 

شیئر: