Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

جرمنی کے صدر سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ریاض کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
جرمنی کے صدر فرینک والٹر سٹین اتوار کی رات سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ریاض ریجن کے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز نے ان کا خیرمقدم کیا۔
جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ماجد القصبی اور دیگر عہدیدار بھی خیرمقدم کےلیے موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان کی زیر صدارت سعودی،جرمنی راونڈ ٹیبل اجلاس میں قابل تجدید توانائی، پٹرو کیمیکل، کان کنی، ہیلتھ کیئر، ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت، انفرا سٹرکچر، ٹرانسپورٹیشن، سیاحت، لاجسٹکس اور فنانشل سروسز کے شعبوں میں نجی سیکٹر کے درمیان تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: