اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم اور شہزادی رجوہ الحسین نے اس ہفتے لندن میں اپنے دیرینہ دوستوں برونائی کے شہزادہ عبدالمتین اور ان کی اہلیہ شہزادی انیشیا روسنا کے ساتھ ملاقات کی ہے۔
اردنی ولی عہد اور برونائی شہزادے عبدالمتین دونوں نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈ رسٹ میں تربیت حاصل کی ہے۔
اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین نے انسٹا گرام پر ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔
اردنی ولی عہد نے تصویر کے کیپشن میں لکھا’ ہمارے پیارے دوست برونائی کے شہزادے عبدالمتین اور شہزادی انیشیا روسنا کے ساتھ۔‘

یہ ملاقات ولی عہد شہزادہ الحسین کے برطانیہ کے نجی سفارتی دورے کے دوران ہوئی جہاں شہزادہ ولیم نے اردن کے شاہی جوڑے کا ونڈسر کیسل میں خیرمقدم کیا۔
اردنی ولی عہد نے دوبارہ جمع ہونے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ونڈسر کیسل میں میرے پیارے دوست شہزادہ ویلز کے ساتھ۔
برونائی کے شہزادہ عبدالمتین اورانیشیا روسنا نے کی شادی جنوری 2024 میں برونائی کے درالحکومت بندر سیری بیگوان میں ہوئی تھیں۔ شہزادی نے شادی کے استقبالیہ میں لبنانی ڈیزائنر زوہیر مراد کا گاون پہنا تھا۔
شہزادہ عبدالمتین برونائی کے سلطان کی 10ویں اولاد ہیں اور یہ شاہی خاندان دنیا کے سب سے امیر اور قدیم خاندانوں میں سے ایک ہے۔
اردنی ولی عہد شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ نے جون 2023 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ شاہی جوڑے کے ہاں گزشتہ اگست میں ایک بچی کی پیدائش ہوئی جس کا نام شہزادی ایمان رکھا گیا۔
برونائی کے سلطان نے اردنی ولی عہد کی شادی میں شرکت کی تھی۔