Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

ملکہ رانیا نے اردنی ولی عہد کی سالگرہ پر شاہی جوڑے کی تصویر شیئر کی

شہزادی رجوہ ہسپانوی برانڈ کا ہلکا کریمی یلو کلر کا مڈی لباس پہنے ہوئے ہیں (فوٹو: انسٹاگرام)
اردن کی ملکہ رانیا نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ کی سالگرہ پر ان کی اہلیہ شہزادی رجوہ الحسین کے ساتھ ان کی تصویر شیئر کی ہے۔
تصویر میں سعودی عرب سے تعلق رکھنے ویل شہزادی رجوہ جو امید سے ہیں ہسپانوی برانڈ رابانے کا ہلکا کریمی یلو کلر کا مڈی لباس پہنے ہوئے ہیں جبکہ ولی عہد نے نیوی بلیو شرٹ اور میچنگ پینٹ پہن رکھی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق ملکہ رانیا نے انسٹاگرام پر لکھا’ سالگرہ مبارک ہومیرے عزیز ترین حسین، سالگرہ مبارک ہو۔ آپ کو اور رجوہ کو والدین دیکھنے کا انتظار نہیں کر سکتی‘۔
یاد رہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں اس موسمِ گرما میں ان کے پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔ اس کا اعلان اپریل میں کیا گیا تھا۔
 اردنی ولی عہد کی اہلیہ رجوہ کا تعلق سعودی عرب سے ہے۔ وہ 28 اپریل 1994 کو ریاض میں پیدا ہوئیں۔ 
رجوہ نے ثانوی کی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی پھر امریکن یونیورسٹی سیراکیوس، نیویارک کی فیکلٹی آف انجینیئرنگ سے گریجویشن کیا۔ وہ ماہر تعمیرات ہیں۔

شیئر: