Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

کنگ سلمان امدادی مرکز کی مالی اور پاکستان میں خوراک کی تقسیم

خوراک کی تقسیم کنگ سلمان مرکز کے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے امدادی مرکز کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر  نے مغربی افریقہ کے ملک جمہوریہ مالی اور پاکستان میں ضرورت مندوں کو راشن تقسیم کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق جمہوریہ مالی کے کولیکورو ریجن میں ضرورت مندوں کے لیے راشن کے 500 پیکٹس تقسیم کیے گئے ہیں۔
مالی بھیجی گئی یہ امداد اس سال کے فوڈ سیکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کا حصہ ہے جس سے بے گھر، معذور افراد سمیت کمزور طبقات کو مستفید ہوں گے۔
علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے پاکستان کے صوبہ سندھ کے اضلاع دادو اور سانگھڑ اور خیبر پختونخوا کے ضلع تورغر میں راشن کے مزید 1450 پارسل پہنچائے گئے ہیں۔
پاکستان میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کے ذریعے ضرورت مند افراد کی مدد کے لیے راشن کی تقسیم مملکت کی جانب سے جاری انسانی ہمدردی کی کاوشوں کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ امدادی سامان پاکستان کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکومتوں کی مدد سے شفاف طریقے سے تقیسم کیا جاتا ہے۔

کنگ سلمان مرکز نے ڈبلیو ایچ او کے پانچ منصوبوں پر عملدرآمد کیا ہے۔ فوٹو واس

قبل ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز نے حال ہی میں ڈبلیو ایچ او کے ساتھ شراکت میں پانچ مختلف منصوبوں پر عمل درآمد کیا ہے اور دیگر کئی منصوبوں پر جلد ہی دستخط کیے جائیں گے۔
متعدد مشترکہ منصوبوں میں وبائی بیماریوں کی ویکسین کی تقسیم، متعدی بیماریوں پر قابو پانا اور علاج معالجہ کے علاوہ بچوں و خواتین میں غذائی قلت اور بھوک کی بڑھتی ہوئی سطح سے نمٹنا شامل ہے۔
 

 

شیئر: