Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کنگ سلمان امدادی مرکز کی افغانستان اور صومالیہ میں خیموں کی تقسیم

افغانستان کے13 صوبوں میں ضرورت مندوں کو امدادی سامان فراہم کیا گیا ہے۔ فوٹو واس
سعودی عرب کے فلاحی امدادی ادارے کنگ سلمان ہیومینیٹیرین اینڈ ریلیف سنٹر کی جانب سے افغانستان اور صومالیہ کے رہائشیوں کے لیے سینکڑوں خیموں کی امداد  دی گئی ہے۔ 
سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان سے واپس آنے والے افغان مہاجرین اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد کے طور پر 200 خیمے تقسیم کئے گئے ہیں۔
کنگ سلمان امدادی منصوبے کے تحت افغانستان کے 13 صوبوں میں تقریباً 30,000 ضرورت مند افراد کو خیمے، کمبل، پلاسٹک کے گدے اور دیگر ضروری سامان پر مشتمل  4,882 پیکٹ فراہم کئے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ صومالیہ کے جنوب مشرقی ریجن بنادر میں موجود بے گھر افراد کو 1,000 خیمے، سردی سے محفوظ رہنے کے لیے کپڑوں کے 1,000 پارسل خیمے بھیجے گئے ہیں، جس سے 6,000 ضرورتمند افراد مستفید ہوں گے۔
 

شیئر: