Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

ریاض میں 13 کلو کرسٹل ضبط، تین غیر ملکی گرفتار

’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں جن کے متعلق خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی گئی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ انسداد منشیات نے تین غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے 13 کلو نشہ آور مادہ کرسٹل ضبط ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ انسداد منشیات نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان پاکستانی تارکین ہیں‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کو ریاض شہر میں گرفتار کیا گیا ہے جن کے متعلق خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں‘۔
محکمے نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ منشیات کی لعنت کا خاتمہ کرنے اور معاشرے کو اس سے پاک کرنے کے لیے تعاون کریں ۔

شیئر: