Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شام کی مدد کے لیے ساتواں طیارہ دمشق روانہ

’28 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
شام کی مدد کے لیے سعودی امداد کی ترسیل جاری ہے جس کے تحت آج منگل کو ساتواں طیارہ دمشق روانہ ہوگیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کردیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شام میں سعودی امداد شامی ہلال احمر کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی‘۔
’روانہ کئے جانے والے طیارے میں 28 ٹن امدادی سامان ہے جس میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز شامل ہیں‘۔

شیئر: