Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025

زائرین مسجد الحرام نے بارش کے دوران ظہر کی نماز ادا کی

مسجد الحرام میں آج پیر کو تیز بارش ہوئی ہے جس کے دوران زائرین نے ظہر کی نماز ادا کی ، طواف جاری رکھا اور باران رحمت کے نزول پر دعائیں کیں ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مکہ مکرمہ میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے جدہ سمیت قرب وجوار کے شہروں میں مطلع ابر آلود رہنے کی اطلاع دی ہے۔
واضح رہے حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام کی خدمت پر مامور متعدد سرکاری اداروں کے تعاون سے مسجد الحرام میں بارش  کے مسائل سے نمٹنے کے لیے ہنگامی سکیموں پر عمل درآمد شروع کررکھا ہے۔
حرمین شریفین انتظامیہ کی کوشش ہے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے۔
بارش کے دوران مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

 

شیئر: