Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی سرحدی محافظوں نے مکہ ریجن میں دو شہریوں کو بچا لیا

 میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے پر زور دیا ہے۔ (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے دو شہریوں کو بچا لیا جن کی کشتی کھلے سمندر میں خراب ہو گئی تھی۔
ایس پی اے کے مطابق سرحدی محافظوں نے ریسکیو آپریشن مکمل کیا اور شہریوں کو مدد فراہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے اور احتیاط برتنے پر زور دیا ہے۔
 مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جا سکتی ہے۔

شیئر: