Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی سرحدی محافظوں نے پانچ شہریوں کو ڈوبنے سے بچا لیا

سرحدی محافظوں نے سعودی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فرہم کی (فوٹو ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب کے مکہ مکرمہ ریجن میں سعودی سرحدی محافظوں کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیموں نے پانچ شہریوں کو بچا لیا۔
ایس پی اے کے مطابق ان کی کشتی بحیرہ احمر میں الٹ گئی تھی۔ سرحدی محافظوں نے سعودی شہریوں کو ابتدائی طبی امداد فرہم کی۔
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف بارڈر گارڈز نے سمندر میں جانے سے قبل کشتی کی سیفٹی کو یقینی بنانے اور میرین ٹائم سیفٹی گائیڈ لائنز پرعمل کرنے پر زور دیا ہے۔
 مکہ مکرمہ اور مشرقی ریجن میں 911 اور مملکت کے دیگر علاقوں میں 994 پر ہنگامی امداد کےلیے کال کی جائے۔

شیئر: