Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی نوجوان نے 13 سالہ انجانی لڑکی کو گردہ عطیہ کردیا

لانا الشھری کے گردے فیل ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلاسز پر تھی (فائل فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان ھیف بن عبدالرحمن بن شاھر نے 13 سالہ لانا الشھری کو گردہ عطیہ کرکے اسے نئی زندگی دی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق سعودی نوجوان نے ایک انجانی لڑکی کو گردہ عطیہ کرکے انسانی ہمدردی اور قربانی کی مثال قائم کی ہے۔
لانا الشھری کے گردے فیل ہوگئے تھے اور وہ ڈائیلاسز پر تھی۔
گردے کی پیوند کاری کا کامیاب آپریشن مملکت کے جنوب مں واقع ایک ملٹری ہسپتال میں کیا گیا۔
ھیف بن عبدالرحمن بن شاھر نے اپنے اہل خانہ اور رشتے داروں کو بتائے بغیر محض اللہ کی رضا کےلیے یہ قدم اٹھایا۔
سعودی نوجوان کو گردے کا عطیہ دینے پر کنگ عبدالعزیز میڈل درجہ سوم سے نوازا گیا ہے۔

شیئر: