Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
تازہ ترین

سعودی نوجوان نے بہن کو گردہ عطیہ کرکے مستقل تکلیف سے نجات دلا دی

سعودی نوجوان کی بہن چھ برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھی۔ (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب کے علاقے حفر الباطن سے تعلق رکھنے والے سعودی نوجوان اسامہ الدھمشی نے اپنی بہن کو مستقل تکلیف سے نجات دلانے کے لیے اپنا گردہ عطیہ کر دیا۔
العربیہ مطابق سعودی نوجوان کی بہن گردے فیل ہونے کے باعث کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر میں زیرعلاج تھی۔
اسامہ الدھمشی نے بتایا ’ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد مجھے ایک گردہ عطیہ کرنے کا مشورہ دیا۔ جس پر کہا گردہ عطیہ کرنے کی شرائط اور ضروری ٹیسٹ کے بعد مجھے کوئی اعتراض نہیں۔‘
گردے کی پیوندکاری کا آپریشن چار گھنٹے جاری رہا جو کامیاب رہا، سعودی نوجوان کی بہن گزشتہ چھ برس سے گردے کے عارضے میں مبتلا تھی۔

شیئر: