Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

اتوار اور پیر کو جدہ میں موسلادھار بارش کا قوی امکان

’سردی کی لہر ہفتے کے روز ختم ہوجائے گی جس کے ساتھ جنوبی ہوا چلے گی اور اپنے ساتھ گھنے بادل لے آئے گی‘ ( فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر علی عشقی نے کہا ہے کہ  جدہ میں آنے والے اتوار اور پیر کو گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا قوی امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’جدہ میں سردی کی لہر شمال سے چلنے والی ہوا کی وجہ سے ہے‘۔
’یہ لہر ہفتے کے روز ختم ہوجائے گی جس کے ساتھ جنوبی ہوا چلے گی اور اپنے ساتھ گھنے بادل لے آئے گی‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہوا کی سمت شمال سے جنوب کی طرف تبدیل ہونے سے جدہ، رابغ ، ثول اور مدینہ منورہ تک تیز بارش ہوگی تاہم اس کی زیادہ شدت جدہ اور رابغ میں ہوگی‘۔

 

شیئر: