Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025
اتوار ، 14 دسمبر ، 2025 | Sunday , December   14, 2025

انڈونیشی عازمین کا کوٹہ بڑھانے کے لیے سعودی حکام سے بات چیت

’انڈونیشی عازمین کے اولین قافلے دو مئی سے 16 مئی کے درمیان روانہ ہوں گے‘ ( فوٹو: سبق)
انڈونیشی وزارت دینی امور نے کہا ہے کہ انڈونیشی عازمین حج کا کوٹہ بڑھانے کے لیے سعودی حکام سے بات چیت جاری ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انڈونیشی حکام کا کہنا ہے کہ ’ہماری خواہش ہےکہ امسال  انڈونیشی عازمین کے کوٹے میں اضافہ کیا جائے‘۔
انڈونیشی وزارت دینی امور کے حکام نے کہا ہے کہ ’انڈونیشی عازمین کے اولین قافلے دو مئی سے 16 مئی کے درمیان سعودی عرب روانہ ہوں گے‘۔
’طے شدہ جدول کے مطابق اولین قافلے مدینہ منورہ پہنچیں گے‘۔
انڈونیشی حکام نے کہا ہے کہ ’انڈونیشیا سے آخری حج پرواز 31 مئی کو سعودی عرب روانہ ہوگی‘۔

شیئر: