Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سوشل میڈیا پر فالوورز بڑھانے کےلیے بچوں کے اغوا کی جھوٹی خبر پھیلا دی

سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبر نے مصرمیں خوف و ہراس پیدا کردیا۔(فوٹو: العربیہ)
مصر میں ایک خاتون بیوٹیشن نے فالوورز بڑھانے کےلیے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لڑکیوں اور بچوں کے اغوا کی جھوٹی خبر دے کر ’قاھرہ‘ میں سنسنی پھیلا دی۔
 جعلی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ وزارت داخلہ کی تحقیقات پر معلوم ہوا کہ ایسا کوئی گروہ نہیں جو بچوں کو اغوا کرکے ان کےاعضا بیرون ملک سمگل کرتا ہے۔
العربیہ کے مطابق مصر کے شہر قاھرہ میں گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبر نے پورے مصرمیں خوف و ہراس پیدا کردیا۔
قاھرہ میں بیوٹی پارلر چلانے والی ایک خاتون نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر لکھا نامعلوم افراد کا ایک گروہ ان دنوں سرگرم عمل ہے جو کم عمر لڑکے اور لڑکیوں کواغوا کررہا ہے۔ یہ گروہ بچوں کے اعضا نکال کر انہیں بیرون ملک بڑی قیمت پر فروخت کردیتا ہے۔
خبر کے عام ہوتے ہی لوگوں نے بچوں کے تنہا گھر سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی۔ ہر شخص محتاط انداز میں بچوں کو ساتھ لےجاتا اور انہیں رات کو تنہا گھرسے نہ نکلنے کی تلقین کرنے لگا۔
مصری وزارت داخلہ نے اس بات کا فوری نوٹس لیا اور سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اس خاتون تک پہنچ گئے جس نے جھوٹی خبر اپ لوڈ کی تھی۔
تحقیقات میں خاتون نے اس بات کا اعتراف کیا کہ وہ اپنے اکاونٹ کے فالوورز کو بڑھانا چاہتی تھی جس کی وجہ سےایسی سنسنی خیزی پیدا کی تاکہ لوگ اس کے اکاونٹ کو سبسکرائب کریں۔
خاتون کو حراست میں لےکر اس کے خلاف جعل سازی اور معاشرے کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

شیئر: