Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے قطر کو قومی دن پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قطر کو یوم الوطنی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کو تہنیتی پیغام روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے سعودی عرب اور قطر کے درمیان برادرانہ تعلقات کی تعریف کرتے ہوئے مزید فروغ دینے کی امید ظاہر کی ہے۔
سعودی قیادت نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے لیے صحت و عافیت اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
سعودی قیادت نے یوم الوطنی پر قطر کے لیے مزید ترقی و کامرانی کی امید ظاہر کی ہے۔
 

شیئر: