Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ رن وے کا افتتاح

انٹرٹیمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ اور سعودی ایئرلائن کے سربراہ  ابراہیم العمر نے ریاض سیزن کے تحت بولیورڈ رن وے کا افتتاح کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق نیا تفریحی علاقہ ریاض سیزن اور سعودی ایئرلائن کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے۔
بولیورڈ رن وے وزٹروں کو سیر و سیاحت، سفر اور ہوائی بازی کے ماحول میں لے جاتا ہے جہاں تین بوائنگ 777 طیاروں کو قریب سے دیکھنے اور اندر گھومنے پھرنے کا موقع ملتا ہے۔
علاوہ ازیں ایئرپورٹ کے حقیقی ماحول کے علاوہ رن وے کا بھی تجربہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’بولیورڈ رن وے شام 4 بجے سے رات 12 تک کھلا ہے جہاں 10 مختلف سرگرمیوں کا تجربہ کیا جاسکتا ہے‘۔
 

شیئر: