Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

سعودی امدادی ایجنسی نے فلسطینی بچے کا فوری علاج یقینی بنایا

اردن کے کنگ حسین کینسر سینٹر میں علاج کا انتظام کیا ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے انسانی ہمدردی کی درخواست کے جواب میں غزہ کے ایک فلسطینی بچے احمد صبرا کا علاج یقینی بنایا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز نے کو اردن کے کنگ حسین کینسر سینٹر میں فلسطینی بچے کے علاج کا انتظام کیا ہے۔
فلسطینی بچے کے اہل خانہ نے مدد کی درخواست کے فوری ردعمل پر سعودی ادارے کا شکریہ ادا کیا جس نے بچے کی جان بچائی اور غزہ سے مدد طلب کرنے والوں میں امید پیدا کی ہے۔
شاہ سلمان مرکز نے فلسطینی عوام کے مصائب کو دور کرنے کی  سعودی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر اردن کے کنگ حسین کینسر سینٹر میں غزہ کے کینسر کے مریضوں کے علاج کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی امدادی ایجنسی نے موریطانیہ، یمن اور ترکیہ میں بھی انسانی ہمدردی کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔
موریطانیہ میں شاہ سلمان مرکز کارڈیک سرجری اور کیتھرائزیشن کےلیے دس روزہ رضاکارانہ طبی منصوبہ چلا رہا ہے جو 22 دسمبر کو ختم ہوگا۔

شیئر: