Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025
منگل ، 12 اگست ، 2025 | Tuesday , August   12, 2025

قیادت کی ہدایت پر وزیر ثقافت کی مصری صدر سے ملاقات

مصری صدر کو سعودی قیادت کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن عبد اللہ فرحان آل سعود نے کہا ہے کہ قیادت کی  ہدایت پر انہوں نے مصری صدر عبد الفتاح السیسی سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ایکس پر اپنے  اکاؤنٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ’قاہرہ میں ہونے والی ملاقات کے دوران مصری صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے خیر سگالی کا پیغام دیا گیا ہے‘۔
’شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے مصری صدر اور عوام کے لے نیک جذبات منتقل کئے ہیں‘۔

شیئر: