Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے بھوٹان کو قومی دن پر مبارکباد

’سعودی قیادت نے  بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک کو مبارکباد کے پیغامات روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھوٹان کے قومی دن پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے  بھوٹان کے شاہ جگمے کھیسر نامگیال وانگ چک کو مبارکباد کے پیغامات روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے شاہ بھوٹان کے لیے صحت و عافیت کی امید ظاہر کی ہے۔
سعودی قیادت نے شاہ بھوٹان کو  خیر سگالی کا پیغام دیا ہے اور بھوٹان کے لیے ترقی و کامرانی کی امید کا اظہار کیا ہے۔
 

شیئر: