Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

بجلی اور پانی کے میٹر اقامہ سے ویریفائی کرنے کی ہدایت

’بجلی اور پانی کے میٹرز ’ایجار‘ نیٹ ورک پر کرایہ ناموں کے ساتھ مربوط کیے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی الیکٹرک ریلگولٹری اتھارٹی اور سعودی واٹر اتھارٹی نے تمام رہائشیوں کو بجلی اور پانی کے میٹروں کا اقامہ اور شناختی کارڈ سے ویریفائی کرانے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بجلی اور پانی کے میٹرز ’ایجار‘ نیٹ ورک پر رجسٹرڈ کرایہ ناموں کے ساتھ مربوط کیے گئے ہیں۔
کرایہ نامہ ایجار نیٹ ورک پر اندراج کراتے وقت متعلقہ مکان یا دکان کا میٹر اسی شخص کے نام سے مربوط کردیاگیا ہےجو اصل استعمال کرنے والا شخص  ہےاور بل کرایہ دار کے نام سے ہی جاری ہوگا۔
کرایہ نامہ جیسے ہی ختم ہوگا اس کے ساتھ کرایہ دار کی ذمہ داری بھی ختم ہوجائے گی۔
بجلی اور پانی کی اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’بجلی اور پانی کے بل ویریفائی نہ کرنے سے سروس متاثر ہوسکتی ہے‘۔
واضح رہے کہ ایجار نیٹ ورک پر معاہدہ کرنے والے کرایہ دار توکلنا کے ذریعہ بھی بلوں کی ویریفیکیشن کرسکتے ہیں۔
 

شیئر: