Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

برطانیہ کا نیو کیسل ایئرپورٹ خریدنے میں سعودی سرمایہ کاروں کی دلچسپی

’ہوائی اڈے میں دلچسپی لینے والوں میں سعودی سرمایہ کار سرفہرست ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
برطانیہ کے چوتھے بڑے ہوائی اڈے نیو کیسل ایئرپورٹ کو ایک ارب پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ہوائی اڈے کی خریداری میں دلچسپی لینے والوں میں سعودی سرمایہ کار سرفہرست ہیں۔
برطانوی ذرائع نے کہا ہے کہ ’جے پی مورگن بینک ہوائی اڈے کا 49 فیصد حصہ فروخت کے لیے پیش کرے گا جبکہ بقیہ حصہ مقامی کونسلز کی ملکیت میں رہے گا۔
واضح رہے کہ نیو کیسل ایئرپورٹ نے گزشتہ سال 2023 میں 46 ملین پاؤنڈ کا منافع کمایا جبکہ رواں سال اس سے زیادہ منافع کمانے کی توقع کی جا رہی ہے۔
قبل ازیں سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نے ہیتھرو ایئرپورٹ کا 15 فیصد حصہ خریدا ہے جبکہ فنڈ نے اکتوبر 2021 میں نیو کیسل فٹبال کلب کی کل ملکیت حاصل کر لی تھی۔

شیئر: