Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025
جمعرات ، 26 جون ، 2025 | Thursday , June   26, 2025

سعودی قیادت کی طرف سے آپریشن کی کامیابی پر مراکش کے شاہ کو مبارکباد

’سعودی قیادت نے شاہ محمد ششم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آپریشن کی کامیابی پر مراکش کے شاہ محمد ششم کو  مبارکباد پیش کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے شاہ محمد ششم کو تہنیتی مکتوب روانہ کئے ہیں۔
سعودی قیادت نے اپنے پیغام میں شاہ محمد ششم کی صحت و عافیت کی دعا کرتے ہوئے ان کی سلامتی کی امید ظاہر کی ہے۔
واضح رہے کہ شاہ محمد ششم نے سرجیکل آپریشن کروایا ہے جو کامیاب رہا ہے۔

شیئر: