Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے سنگاپور کے سینیئر وزیر کی ملاقات

سعودی نائب وزیر داخلہ نے سنگا پور کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں سنگاپور کے سینیئر وزیر ٹیوچی ہیان نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ سنگا پور کے سینیئر وزیر اور قومی سلامتی کے رابطہ وزیر ٹیوچی ہیان سے ملاقات کے دوران دوطرفہ تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔‘
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی اور مملکت میں سنگا پور کے سفیر ایس پریم جیت و دیگر عہدیدار موجود تھے۔
قبل ازیں سعودی نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندر بن عبدالعزیز اور سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود نے سنگا پور کے سینیئر وزیر کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سنگا پور کے سینیئر وزیر نے وزیر مملکت برائےخارجہ امور اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل الجبیر سے ملاقت کی۔

شیئر: