Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
تازہ ترین

سعودی وزیر دفاع کی اطالوی صنعتی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات

ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے بدھ کو روم میں اٹلی کی بڑی صنعتی کمپنیوں کے سربراہان سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق شہزادہ خالد بن سلمان اٹلی کے سرکاری دورے پر ہیں۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب کے وژن 2030 کے مطابق ملٹری انڈسٹریز، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبوں میں تعاون کے امید افزا مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر سعودی چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع برئے ایگزیکٹیو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں شہزادہ خالد بن سلمان نے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ معروف اطالوی کمپنیوں کے ساتھ ایک نتیجہ خیز اجلاس ہوا‘۔
’ہم نے ملٹری انڈسٹریز کے ساتھ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور لوکلائزیشن کے شعبوں میں ممکنہ تعاون کے مواقع کا جائزہ لیا‘۔

شیئر: