Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر کویت کا مکتوب موصول

ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر کویت شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جس میں خلیج تعاون کونسل کی سپریم کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے جو کویت میں منعقد ہوگا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق  وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد سے منگل کو ریاض میں امیر کویت کے ایلچی، وزیر خارجہ عبداللہ علی الیحیا نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

شیئر: