Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

شاہ سلمان نے مہنگائی الاؤنس میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی

’مہنگائی الاؤنس جاری رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شہریوں کے لیے مہنگائی الاؤنس میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ولی عہد اور معیشت و ترقیات کونسل کے سربراہ شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے سفارش کی گئی ہے کہ مہنگائی الاؤنس کو 2025 تک جاری رکھا جائے جبکہ نئی رجسٹریشن کو بھی برقرار رکھا جائے۔
سعودی قیادت کی طرف سے مہنگائی الاؤنس جاری رکھنے کا فیصلہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کو مد نظررکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مہنگائی الاؤنس کا اجرا جولائی 2022 میں کیا گیا تھا جس کے تحت حکومت سعودی شہریوں کو ہر ماہ مہنگائی الاؤنس جاری کرتی ہے۔

شیئر: