Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

جڑی ہوئی پاکستانی بچیاں فاطمہ اور مشاعل سعودی قیادت کی شکر گزار

پاکستانی جڑی ہوئی بچیوں فاطمہ اور مشاعل کے والد نے آپریشن کےلیے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد نے میری بچیوں کو جو دیا ہے اس پر شکر گزار ہوں۔ اس پر بہت خوش ہوں کہ اب دونوں بچیاں معمول کی زندگی گزار رہی ہیں۔
الاخباریہ کے مطابق پاکستانی بچیوں فاطمہ اور مشاعل نے بھی سعودی قیادت شاہ سلمان اور ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے شاہ سلمان مرکز کے سربراہ ڈاکٹر الربیعہ اور ان کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کیا۔
سوات سے تعلق رکھنے والی ان بچیوں کو ایک دوسرے سے علیحدہ کرنے کے لیے 2016 میں آپریشن ہوا تھا۔ دونوں بچیاں پیٹ اور سینے سے جڑی ہوئی تھیں۔
 سعودی عرب میں اب تک 22 ملکوں کے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے 118 بچوں کے کامیاب آپریشن  ہو چکے ہیں۔ 
تین دہائی قبل سعودی عرب میں اس نوعیت کا آپریشن کرنا انتہائی اہم پیش رفت اور چیلنج تھا۔ 
اس وقت کی رپورٹوں کے مطابق آپریشن میں کامیابی کا تناسب 55 سے 60 فیصد تھا تاہم پہلا کامیاب آپریشن سیامی بچوں کے آپریشن کے میدان میں ایک ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

شیئر: