Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026
پیر ، 09 فروری ، 2026 | Monday , February   09, 2026

نشہ آور گولیاں وصول کرنے پر شہری کو سزائے موت

’اپیل کورٹ نے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ نشہ آور گولیاں بیرون ملک سے منگوانے اور وصول کرنے پر سعودی شہری پر سزائے موت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی شہری ہزاع بن براک الصاعدی کو نشہ آور گولیاں بیرون ملک سے منگوانے اور وصول کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا‘۔
’مذکورہ شخص کو تمام شواہد اور دلائل کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جس نے الزام ثابت ہونے اور فساد فی الأرض پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزا سنائی‘۔
’بعد ازاں اپیل کورٹ نے زریں عدالت کے فیصلے کی تصدیق کی اور ایوان شاہی نے فیصلہ نافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج منگل کو مکہ مکرمہ میں عدالت کا فیصلہ نافذ کردیا گیا ہے‘۔
 

شیئر: