نئی جدہ، مکہ شاہراہ پر 37 فیصد کام مکمل
’توقع ہے کہ امسال حج موسم میں نئی شاہراہ کا افتتاح کردیا جائے گا‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت ٹرانسپورٹ کے مکہ مکرمہ دفتر کے سربراہ انجینئر خالد سباح نے کہا ہے کہ جدہ اور مکہ مکرمہ کوجوڑنے والی نئی شاہراہ پر 37 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ امسال حج موسم میں نئی شاہراہ کا افتتاح کردیا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’نئی شاہراہ کے ذریعہ جدہ کے کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک کا راستہ 35 منٹ میں طے کیا جائے گا‘۔
’نئی شاہراہ ہر طرف سے چار ٹریک پر مبنی ہے جبکہ یہ آبادی سے دور ہوائی اڈے کو براہ راست مکہ مکرمہ سے جوڑ رہی ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہائی وے کی تعمیر طے شدہ جدول کے مطابق مرحلہ وار جاری ہے اور امید ہے کہ ذو القعدہ تک کام ختم ہوجائے گا‘۔