شاہ عبدالعزیز باز میلہ 3 دسمبر سے ریاض میں
فیسٹیول 3 سے 19 دسمبر تک ہوگا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی فالکن کلب نے کنگ عبدالعزیز باز میلہ 2024 کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔ پہلے یہ فیسٹیول 28 نومبر سے شروع ہونا تھا لیکن اب یہ فیسٹیول 3 سے 19 دسمبر تک ریاض کے شمال میں واقع الملھم میں کلب کے صدر دفتر میں منعقد ہوگا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے فالکن ایونٹ کے طور پر اس میں مقامی اور بین الاقوامی سطح پر لوگ شرکت کرتے ہیں۔ اس میں دو اہم مقابلے ’الملواح‘ ریس اور ’المزاین‘ بیوٹی کانٹیسٹ شامل ہیں۔
یہاں شرکاء باوقار ایوارڈز کے لیے مقابلہ کرتے ہیں جن میں شرکاء کنگ عبدالعزیز کپ اور کنگز تلوار کے ٹائٹل کے لیے مقابلے میں شریک ہوتے ہیں۔
کنگ عبدالعزیز فالکن فیسٹیول سعودی عرب کے ثقافتی ورثے اور تہذیبی سرگرمیوں میں اس کی قیادت کو بڑھانے کے لیے ایک اہم تقریب ہے۔ یہ فیسٹیول سعودی وژن 2030 کو حاصل کرنے اور مملکت کے رسم و رواج اور اس کی دانشمند قیادت کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں