Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں راشن تقسیم

امدادی پیکج سے مجموعی طور پر 29 ہزار 400 افراد مستفید ہوئے۔ (فوٹو: کنگ سلمان ریلیف سینٹر)
صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے 4200 متاثرہ گھرانوں میں فوڈ پیکج تقسیم کرنے کا عمل مکمل کر دیا ہے۔
منگل کو کنگ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ عمل سال 2022-2023 کے لیے فوڈ سکیورٹی سپورٹ منصوبے کے تسلسل کے تحت مکمل کیا گیا ہے۔
اس فوڈ پیكج میں ضرورت کی تمام تر اشیائے خوردونوش شامل ہیں۔ ایک فوڈ پیکج 95 كلوگرام پر مشتمل ہے جس میں 80 كلو فائن آٹا، پانچ كلو دال چنا، پانچ لیٹر کوکنگ آئل اور پانچ کلو چینی شامل ہیں۔
یہ امدادی پیکج قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے (این ڈی ایم اے) اور مقامی حکومت کے تعاون سے دو ضلعوں راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے سیلاب متاثرین میں شفاف طریقے سے تقسیم کیا گیا۔
اس امدادی پیکج سے مجموعی طور پر 29 ہزار 400 افراد مستفید ہوئے۔

شیئر: