Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025
جمعرات ، 24 جولائی ، 2025 | Thursday , July   24, 2025

نیمار نے دبئی میں 20 کروڑ درہم کا پینٹ ہاؤس خرید لیا

نیمار کے پینٹ ہاؤس میں سوئمنگ پول کے علاوہ گاڑی کے لیے خصوصی لفٹ بھی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
فٹبال سٹار نیمار نے دبئی میں 20 کروڑ درہم مالیت کا پینٹ ہاؤس خرید لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مقامی کمپنی بن غاطی کے تحت بوگاٹی ریزیڈنسی نام کا منصوبہ انتہائی لگژری رہائشی سکیم ہے جو دنیا کے مشہور ترین افراد کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ دبئی میں بن غاطی بوگاٹی ریزیڈنسی انتہائی منفرد رہائشی سکیم ہے جہاں پینٹ ہاؤسز کے علاوہ دیگر رہائشی آپشن فراہم کیے جاتے ہیں۔
نیمار نے جو پینٹ ہاؤس خریدا ہے، اس میں سوئمنگ پول کے علاوہ گاڑی کے لیے خصوصی لفٹ بھی ہے جبکہ اس کا ویو پورے دبئی کا أحاطہ کرتا ہے۔

شیئر: