Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دمام میں ہم وطن کا یمنی قاتل گرفتار

ملزم نے قتل کرنے سے قبل ہم وطن پرتیزاب پھینکا تھا (فوٹو، ایکس )
مشرقی ریجن کی پولیس کا کہنا ہے کہ دمام شہر میں یمنی کے ہم وطن قاتل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق دمام شہر میں ہولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک غیرملکی نے اپنے ہم وطن کو قتل کردیا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرنعش اپنی تحویل میں لے لی جبکہ مفرور قاتل کی تلاش شروع کردی گئی۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیم جلد ہی قاتل کا سراغ لگانے میں کامیاب ہوگئی۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ باہمی اختلاف پر ملزم نے اپنے ہم وطن پر تیزاب پھینکا بعدازاں اس پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے ہلاک کردیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف ہم وطن کے قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے پراسیکیوشن کے سپرد کردیا جہاں مزید تفتیش کے بعد چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

شیئر: