Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

القصیم میں لڑکی کو ہراساں کرنے والا انڈین گرفتار

انڈین کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔ (فوٹو سیکیورٹی فورس ایکس اکاؤنٹ)
القصیم ریجن میں سیکیورٹی فورس نے لڑکی کو ہراساں کرنے  پر ایک غیرملکی کو گرفتار کرلیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق القصیم سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ انڈین شہری اسلام علی خان  نے لڑکی کو ہراساں کیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔
فورس نے اس حوالے سے تمام تفصیلات اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردی ہیں۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ تمام قانونی کارروائی کے بعد اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ ہراساں کرنے، چھیڑ خانی اور اسی طرح کے دیگر کیسز میں گرفتار کیے جانے والوں کے بارے میں تمام تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ کیا جاتا رہے گا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: